Voice of Asia News

ٹرمپ نے کرسٹجن نیلسن کو سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی مقرر کر دیا

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسٹجن نیلسن کو سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی مقرر کر دیا، کرسٹجن نیلسن سینٹ کی منظوری کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کرسٹجن ٹیلسن کو سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ سینٹ سے منظوری کی صورت میں کرسٹجن ہوم لینڈ سکیورٹی کی نگران بن جائیں گی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کا ادارہ سرحدوں، ائیرپورٹس کی سکیورٹی، ہنگامی صورتحال اور پناہ گزینوں کے معاملات کی دیکھ بحال کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے