Voice of Asia News

سوئیڈن‘ مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ، 7 افراد زخمی

ٹری لی بورگ(وائس آف ایشیا)سوئیڈن ٹری لی بورگ کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے7 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سوئیڈن کے جنوبی علاقے ٹری لی بورگ کی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کی فارنسک ٹیم اور کینین یونٹ کو علاقے میں بھیج دیا گیا۔ مارکیٹ رہائشی علاقے میں واقع ہے اور مصروف بازاروں میں شمار کی جاتی ہے یہاں قریب میں چرچ بھی موجود ہے۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق فائرنگ کی آواز کے بعد بھگڈر مچ گئی اور لوگ پناہ کی تلاش میں بھاگے۔ اس کے فورا بعد پولیس علاقے میں پہنچ گئی ان کے ساتھ ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے