Voice of Asia News

مذاکرات سے قبل کرد حکومت کو شرائط ماننی ہوں گی،عراق

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ آزادی کے ریفرنڈم سے پیدا ہونے والے بحران پر مذاکرات سے قبل کرد علاقائی حکومت کو کئی شرائط ماننی ہوں گی۔ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرد علاقائی حکومت کو سب سے پہلے عراق کی وحدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ترجمان کرد حکام کی جانب سے پیش کردہ مکالمے کی پیش کش پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کر رہے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ (کردستان)خطے کے مقامی حکام کو تیل کی برآمدات، سکیورٹی اور سرحدی تحفظ کے معاملے پر، جس میں زمینی اور داخلہ کے مقامات شامل ہیں، وفاقی حکومت کے اقتدارِ اعلی کو تسلیم کرنا ہوگا۔بقول ان کے، یہ شرائط کسی بھی مکالمے کی بنیاد بنیں گے، جس کی خطے کی مقامی حکومت نے درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے