Voice of Asia News

نظام اس طرح نہیں چل سکتا،یقین ہوتا جارہا ہے کہ اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ،شیخ رشید

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ نظام اس طرح مزید نہیں چل سکتا،یقین ہوتا جارہا ہے کہ اللہ نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا ہے۔جمعہ کواپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسٹس عظمت نے کہا کہ خدا کے واسطے کوئی تو کاغذ لاؤ ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نیا قانون بن گیا ،ساری دنیا میں پانچ ججوں کے فیصلے کے خلاف کوئی بیان نہیں آیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی میٹنگ میں جا نہیں سکتے، یہ سارا سی پیک بیچنے جارہے تھے۔ای سی سی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، فیصلہ دبئی میں ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے