Voice of Asia News

کھانے سے قبل پانی پینے سے وزن کم ھوتا ھے

لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ) آج کے اس مصروف ترین دور میں لوگوں کے پاس وزن کم کرنے کے لیے ورزش کرنے اور مختلف نسخے تیار کرنے کا وقت نہیں ہے اسی لیے دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن اب اس پریشانی سے نجات کے لیے ایک تحقیق سامنے آ ئی ہے جس کے مطابق زیادہ پانی پینے سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی آ تی ہے اور اس سے آ پ اسمارٹ بھی نظر آ تے ہیں۔برطانوی یونیورسٹی کی جانے والے تحقیق میں محققین کاکہنا ہے کہ کھانے سے قبل روزانہ 500 ملی لیٹرپانی پینے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ محققین کے مطابق کھانے سے قبل یہ تبدیلی بڑے فائدے کا باعث بنتی ہے جس کا مشورہ آ پ کے ڈاکٹرز بھی آ پ کو دیتے ہیں۔ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 84درمیانی عمر کے موٹے افراد کا انتخاب کیا اور ان پرپانی پینے کا یہ طریقہ ۱۲ ہفتے تک استعمال کیا جب کہ ان افراد کو ویٹ مینجمنٹ کنسلٹیشن کے ذریعے لائف اسٹائل اور کھانے کا شیڈول بھی بنا کردیا گیا جسکے بعد انہیں 2 گروپس میں بانٹ دیا گیا، ایک گروپ کے41 افراد کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل پانی پلایا گیا اور دیگر 43 افراد کو کھانے سے کافی دیر قبل پانی پلایا جاتا رہا اس دوران ان افراد کو نل کا پانی پینے کی اجازت دی گئی جب کہ انتہائی ٹھنڈا پانی یا دیگر ڈرنکس پینے پر پابندی عائد کردی گئی۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آ ئی کہ جن افراد نے کھانے سے کافی پہلے پیا تھا ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں 31کلو گرام زیادہ کم ہوا جنہوں نے بعد میں پانی پیا جب کہ دلچسپ بات یہ ہے دوسرا گروپ جسے کھانے سے آ دھا گھنٹے قبل پانی پلایا گیا ان کا وزن سب سے زیادہ تیزی سے کم ہوا یعنی صرف 12 ہفتوں کے دوران ایسے افراد کا وزن 34 کلوگرام کم ہوا۔یونیورسٹی آ ف برمنگھم کے ماہر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کی سب سے بڑی خوبی اس کی سادگی ہے کیونکہ صرف آ دھا لیٹر پانی دن میں 3 مرتبہ پینا آ پ کے وزن کو کم کرنے میں انتہائی مددگا رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب اس عمل کو چند جسمانی سرگرمیوں کو بڑھا کر کیا جائے تو اس سے مزید وزن میں کمی ہوجاتی ہے جب کہ اس سے آ پ کی مصروف زندگی میں اسے الگ سے وقت بھی نکالنے کی ضرورت نہیں رہتی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے