Voice of Asia News

صحت مندزندگی کیلئے 4گھنٹے کھڑے ہوکر کام کریں،ماہرین

لاہور(وائس آف ایشیا)بیٹھ کر کام کرنے کے بجائے، ہر روز کم از کم 4 گھنٹے کھڑے ہو کرکام کریں ، صحت مند زندگی کا خواب، حقیقت بنائیں ۔ طبی ماہرین نے یہ مشورہ ایک طویل تحقیق کے بعد دیا ہے۔ امریکی اور برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل زیادہ تر افراد کا کام دفاتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر ہوتا ہے ۔ اوسطا ایک شخص دن میں 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتا ہے ۔ جب کہ ای میل پڑھنے اور فون کال کرنے جیسے کام با آسانی کھڑے ہو کر بھی کیے جا سکتے ہیں ، دن بھر میں صرف چار گھنٹے کھڑے رہ کر کام کیا جائے تو دل کی بیماریوں، ذیابطیس، اور موٹاپے سے بچاؤ بھی ہوگا، اور خون کی روانی بہتر ہونے سے جسم میں چستی بھی آئیگی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے