Voice of Asia News

فاسٹ فوڈ کی عادت جان لیوا امراض کی باعث

لاہور(وائس آف ایشیا)فاسٹ فوڈ تو آج کل کے نوجوانوں کی پسندیدہ ترین خوراک ہے مگر یہ عادت جان لیوا امراض کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال ہمارے معدوں میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کو ختم کر دیتا ہے جو موٹاپے، ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، آٹزم اور آنتوں وغیرہ کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی معدے میں صحت کو بہتر پہنچانے میں مددفراہم کرنے والے بیکٹریا کی ساڑھے 3 ہزار مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ محققین کا ماننا ہے کہ صحت بخش اور متوازن غذا کی جگہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال معدے میں پائے جانے والے ان بیکٹریا کی ایک تہائی تعداد ختم کر دیتا ہے۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں کو 10دن تک فاسٹ فوڈ کا استعمال کرایا گیا جن میں برگرز، چپس اور دیگر اشیائشامل تھیں جس کے نتیجے میں ان کے معدے میں پائے جانے والے 130اقسام کے انسان دوست بیکٹریا کا خاتمہ ہو گیا۔ محقق ٹم اسپیکٹر کے مطابق بیکٹریا کی تعداد میں عدم توازن کے نتیجے میں جسم میں اہم معدنیات جزب نہیں ہو پاتیں اور مختلف امراض جیسے ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے