Voice of Asia News

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

بنوں(وائس آف ایشیا ) شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔  حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے