RF1
Voice of Asia News

سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے امکانات کم

RF1

لاہور(وائس آف ایشیا)سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سبزیوں پر مشتمل غذا کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کے خطرات معدوم ہو جاتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آنتوں کا کینسر موت کی وجوہ میں دوسرے اہم وجہ ہے۔ مطالعے کے مطابق آنتوں کے کینسر کی وجوہ میں غذائی عوامل اہم ہیں ان میں لال گوشت کا استعمال آنتوں کے کینسر کے امکانات میں اضافہ اور ریشے دار غذائیں آنتوں کے کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ مطالعے کے دوران77659افراد پر تحقیق کے نتیجے میں 380افراد کو بڑی آنت کے کینسر اور ۱۱۰ افراد کو ملاشی کے کینسر میں مبتلا پایا گیا۔ تحقیق کے مصنف بوما لنڈا یونیورسٹی کیلیفورنیا کے مائیکل جے ارچ کے مطابق سبزیاں نہ کھانے والوں کے مقابلے میں سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے خطرات 22فیصد کم ہوتے ہیں جن میں سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات19 فیصد جبکہ ملاشی کینسر کے ۲۹فیصد امکانات کم ہوتے ہیں۔ مطالعہ سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال آنت کے کینسر کے خطرات کم کرنے کے ساتھ موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور شرح اموات میں بھی کمی کا باعث بنتی ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے