Voice of Asia News

گھر کی نازک کلیاں جب بیمار ہوں تو مائیں تکلیف دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے

لاہور(وائس آف ایشیا)گھر کی نازک کلیاں جب بوجھل یا بیمار ہوں تو مائیں اپنے گل گوتھنے کی بے چینی اور تکلیف دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہے۔گھرمیں ننھی منوں کی کلکاریاں کسے نہ بھاتی ہوں گی، مگر جب یہ نازک کلیاں جب بوجھل یا بیمار ہوں، تو مائیں اپنے گل گوتھنے کی بے چینی اور تکلیف دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہے، جو کہ ایک لازمی اور فطری عمل ہے۔اس حوالے سے بچوں کا معائنہ ایک مستند معالج سے کرانا بھی لازم ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ اگر گھریلو ٹوٹکوں سے استفادہ کیا جائے تو کافی حد تک مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ ذیل میں چند موثر نسخے پیش خدمت ہیں، جو بچوں کے عام مسائل سے نبرد آزما ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
نزلہ کھانسی اور بخار
ذرا سی بے احتیاطی سے بچے بڑے سب کھانسی اور نزلے سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں میں سینے میں خرخراہٹ کی شکایت ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے پسلی چلنے اور نمونیہ کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے میں ایک چمچا خالص شہد میں چٹکی بھر نمک شامل کر کے نیم گرم کر لیں اور وقفے وقفے سے بچوں کو چٹائیں۔ بچے کو آلودہ اور گردوغبار سے بچائیں۔ لباس اور غذا موسم کی مناسبت سے استعمال کرائیں۔ ناک میں زیتون کے تیل کے قطرے ڈالیں۔
نیم گرم زیتون کے تیل سے سینے کی مالش کریں۔ اس کے علاوہ چھے ماہ سے بڑے بچوں کے لیے ایک پیالی پانی ایک انچ دار چینی کا ٹکڑا، ایک انچ ادرک کا ٹکڑا لے کر جوشاندہ تیار کریں، پھر اس میں شہد ملا کر وقفے وقفے سے بچوں کو چمچا بھر کر پلائیں۔ یہ نسخہ بلغم رفع کرنے اور کھانسی سے نجات کے لیے لاجواب ہے۔ تیز بخار کو فوری طور پر کم کرنے کے لیے سادے یا ٹھنڈے پانی میں تھوڑا سا سرکہ ملا کر اس میں تولیہ بھگوا کر نچوڑ لیں اور پھر گیلا تولیہ جسم پر پھیریں۔ یہ عمل چار سے پانچ بار کریں۔
پیٹ کا درد اور ہاضمے کی خرابیاں
بچوں میں پیٹ کا درد، گیس، قبض اور اسہال کی شکایات بھی عام نظر آتی ہیں۔ گیس کی شکایت کی صورت میں بچے کو اوندھا لٹا کر پیٹھ سہلائیں اور ناف کی سینکائی کریں۔ پیٹ کے درد کے لیے ایک چائے کا چمچا سونف، چند پتے پودینے اور دو الائچی لے کر دو پیالی پانی میں خوب جوش دے کر رکھ لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر دو بڑے چمچے وقفے وقفے سے پلائیں۔ روزانہ تازہ جوشاندہ تیار کریں۔ بدہضمی اور اسہال کی صورت
میں کیلا، نرم کھچڑی اور دہی بطور غذا استعمال کرائیں اور ساگودانہ پانی میں ابال کر وہ پانی استعمال کرائیں۔
ساتھ چینی اور نمک ملا پانی بھی وقفے وقفے سے پلائیں، تاکہ نمکیات کی کمی نہ ہونے پائے۔ قبض کی صورت میں نیم گرم پانی میں شہد ملا کر استعمال کروائیں۔ دستوں کو روکنے کے لیے دو پیالی پانی میں ایک چھوٹا چائے کا چمچا پانی شامل کر کے اتنا جوش دیں کہ پانی ایک پیالی رہ جائے۔ ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور وقفے وقفے سے استعمال کروائیں۔ الٹیوں کو روکنے کے لیے انڈے کی سفیدی میں ایک چائے کا چمچا پانی شامل کر کے خوب پھینٹیں اور وقف وقفے سے استعمال کرائیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے