Voice of Asia News

شدید غصہ:ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ شکر ملا کر پی جائیں

لاہور(وائس آف ایشیا)اگر کسی وقت آپ کو شدید غصہ آجائے تو ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ شکر ملا کر پی جائیں یا ایک چاکلیٹ کھالیں۔کیونکہ امریکامیں ایک مطالعاتی تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ غصے کی حالت میں ایک گلاس لیموں کے شربت میں ایک چمچہ شکر ملا کر پینے سے انتہائی کم وقت میں طبیعت کی اشتعال انگیزی دور ہوجاتی ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ شکر ملا شربت خون میں فوراشامل ہو کر دماغ کو توانائی پہنچاتا ہے۔کیونکہ غصے کی حالت ، مزاج کی برہمی یا اشتعال کی صورت میں خون میں شامل گلوکوز میں کمی ہوجاتی ہے جس سے دماغ کو توانائی نہیں ملتی۔ تحقیق کے معاون سربراہ اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات و نفسیات کے پروفیسربریڈ بشمین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ غصہ یا اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنے مزاج پر قابوپانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ گلوکوز آپ کے دماغ کو بے پناہ توانائی فراہم کرسکے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے