Voice of Asia News

زور دار خراٹے لینے والے جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں، چینی تحقیق

بیجنگ(وائس آف ایشیا) مغربی چین کے ہسپتال کے سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ زور دار خراٹے لینے والے افراد جلد بوڑھے ہوجاتے ہیں کیونکہ خراٹے لینے سے انسان کے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے اور سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنسدانوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انسان کے حلق کے درمیان لٹکتا ہوا گوشت کا ٹکڑا بہت چھوٹا ہو اور اس کے سرے بھی بہت مختصر ہوں تو ڈی این اے مالیکیول جینیاتی خرابی کا سبب بن جاتے ہیں۔یہ پہلاموقع ہے کہ چین میں اس قسم کی کوئی تحقیق ہوئی ہے جس سے دوسرے ممالک کے سائنسدان بھی درست قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹ کی تیاری کیلئے اس سے قبل اس حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس کی تیاری میں 2640مریضوں کے کوائف حاصل کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں از کم 30لاکھ افراد خراٹے لینے کے مرض میں مبتلا ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے