Voice of Asia News

لونگ مسوڑھوں کی خرابی، دانتوں پر جمے میل کا علاج ہے، ماہرین

لاہور(وائس آف ایشیا)انڈونیشیاء کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ لونگ مسوڑھوں کی خرابی، دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے ، کینسر اور ذیابیطس سمیت متعدد امراض کا علاج بھی ہے۔ جکارتہ سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہو ہے کہ لونگ قدرتی طورپر کئی اہم اجزا سے مالامال ہے جس میں متعدد امراض کا علاج ہے۔ماہرین کے مطابق لونگ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اینٹی اکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ لونگ کئی طرح کے سرطانی خلیات کے پھلنے پھولنے کی رفتار کو کم کرتا ہے اور بڑی آنت کے سرطان میں بھی لونگ مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ لونگ میں موجود مفید اجزا پورے جسم اور خصوصاً جگر پر چربی بننے کے عمل کو کم کرتے ہیں۔ماہرین نے لونگ کے کئی اہم خواص بھی دریافت کیے ہیں جو انسانوں میں شفا کی وجہ بن سکتے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منہ کی اندرونی صحت اور تندرستی برقرار رکھنے کے لیے لونگ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لونگ کے ماؤتھ واش کا موازنہ دنیا کے بہترین ماؤتھ واش مؤثر ہوتے ہیں۔لونگ سے بنے ماؤتھ واش، مسوڑھوں کی خرابی اور دانتوں پر جمے میل کو کم کرنے ، کینسر،ذیابیطس ، منہ کے جراثیم ختم کرکے جلن اور سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لونگ کا استعمال کرنے سے قبل اپنے معالج سے کرنا بہتر ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے