Voice of Asia News

سوڈانی ” حسینہ ” نے مہر کیلئے سعودی تاجر کی 25 لاکھ ڈالر اور بنگلے کی پیشکش ٹھکرادی

ریاض(وائس آف ایشیا) معروف سوڈانی ٹی وی اینکر ” لوشی ” سے شادی کے خواہشمند سعودی نے 25 ملین ڈالر اور ریاض میں وسیع و عریض بنگلہ مہر کی پیشکش تھی جسے اس نے ٹھکرادیا ہے ۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر نے جسے عرف عام میں لوشی کے لقب سے جانا جاتا ہے کو سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف ” مجھے منظور ہی” کے ٹویٹ پر اکتفاء کیا۔اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔ مزکورہ شخص کا کہنا تھا کہ لوشی کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے لوشی نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے ، یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں ، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا ۔لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی تھی۔ لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے لوشی کا موبائل نمبر لاکر دے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور ریاض کے وسط میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے