Voice of Asia News

کم عمری میں شادی کے رجحان میں کمی ہوئی ہے، یونیسیف

اقوام متحدہ(وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بہبود اطفال یونیسیف کے مطابق عالمی سطح پر کم عمری میں شادیوں کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ10 برس قبل اس طرح کی شادیوں کی شرح 25 فیصد تھی جبکہ اب یہ کم ہو کر 20 فیصد رہ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تعلیم و تربیت کے شعبے میں بہتری اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے بھارت اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں واضح بہتری آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 12 ملین لڑکے اور لڑکیوں کی شادیاں کم عمری میں کر دی جاتی ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے