Voice of Asia News

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جارہی تھی اس دوران اسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے