Voice of Asia News

اسلام آباد میں ایک سال کے دوران 550 خواتین کا اقدام خودکشی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وفاقی دارالحکومت میں طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ایک سال کے دوران 550 خواتین نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اسلام آباد کے پمزاسپتال نے طالبات اورشادی شدہ خواتین میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایک سال میں 550 خواتین نے خودکشی کی کوشش کی، خود کشی کی شرح میں زیادہ ترشادی شدہ خواتین جبکہ کئی طلباء شامل ہیں۔ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی دباوٴ، معاشی وگھریلومسائل ہیں جب کہ خود کشی کے واقعات میں اموات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے