Voice of Asia News

یاداشت کی کمزوری اور دماغی انتشار سے بچنا چاہتے ہیں انڈے کھانا ہوں گے

لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ) کیا آپ یاداشت کی کمزوری اور دماغی انتشار سے بچنا چاہتے ہیں توفکر کی کوئی بات نہیں اس کے لیے صرف انڈے کھانا ہوں گے۔یہ دعویٰ امریکا میں کی جانیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے تحت ۶ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں دو گروپوں پر تجربات کیے گئے جس دوران ایک گروپ کو روزانہ دو انڈے کھلائے گئے جب کہ دوسرے کو ان سے محروم رکھا گیا۔جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انڈے استعمال کرنے والے گروپ کے افراد کے دماغی افعال میں اطمینان بخش اضافہ ہوا جو انھیں مختلف ذہنی امراض سے بچانے میں مددگار ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا کر یاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو انہتائی کم کردیتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے