Voice of Asia News

نزلے زکام: کھانسی کے شربت کی زیادہ مقدار بچوں کیلئے خطرناک

لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ)ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق کھانسی اور نزلے زکام کے سیرپ بچوں کو اگر مقررہ مقدار سے زیادہ دے دیئے جائیں تو ان کی حالت مزید خراب ہو جاتی ہے اور ایسے بہت سے بچوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی سطح پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے متعدد فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے2 سال سے کم عمر بچوں کیلئے کھانسی اور نزلے زکام کے شربت تیار کرنا بند کر دیئے ہیں۔ فارماسٹیوٹیکل کمپنیوں نے اکتوبر 2017سے اب تک کے ایمر جنسی کیسوں کی تفصیلات کے بعد تحفظ اورحفاظتی اقدامات کے تحت سیرپ کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال آف پیٹس برگ کے ڈاکٹر رائے مونڈ پائی ٹیسٹی نے اس ضمن میں کی جانے والی تحقیق کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے