Voice of Asia News

پاک بحریہ کے تین جہاز مشق ’شیلڈون ‘ میں حصہ لینے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض (وائس آف ایشیا)پاک بحریہ کے تین بحری جہاز سعودی عرب کی بندر گاہ جبیل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مشق گلف شیلڈون میں حصہ لیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے پی این ایس ٹیپو سلطان ، ہمت اور بسول کی سعودی بندرگاہ آمد پر سعودی رائل فورسز نے انتہائی پر تپاک استقبال کیا جس کے بعد بحری جہازوں نے مشق شیلڈون میں حصہ لیں گے جبکہ اس موقع پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کا جہاز بھی ان کے ہمراہ ہے ۔اس مشق میں پاک سپیشل سروسز گروپ نے بھی حصہ لیاہے ۔ شیلڈون میں پاکستان نیوی کے علاوہ دیگر کئی ممالک کی بحریہ بھی شریک ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں کا مختلف ممالک کے مبصرین دورہ بھی کریں گے ، مشق پاکستان اورسعودی عرب کےمابین مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کی مظہرہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے