Voice of Asia News

کمپیوٹر کے مسلسل استعمال سے آنکھوں میں تکلیف کا آسان حل

لاہور(وائس آف ایشیا)دفاتر میں یا گھروںمیں کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت صرف کرنے والے افراد میں اکثر آنکھوں میں درد کی شکایت پائی جاتی ہے لیکن اس کا حل انتہائی آسان ہے۔جی ہاں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20منٹ میں20سیکنڈ تک آنکھیں اسکرین سے ہٹا کر 20فٹ کے فاصلے پر موجود چیز پر مرکوز کرنے سے اس تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔کمپیوٹر اسکرین کی جانب مسلسل دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں سر اور گردن میں درد ہوجاتا ہے جبکہ دیگر مختلف مسائل کے باعث ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا پڑسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ۲۰منٹ کے بعد کمپیوٹر صارف کو 20سیکنڈ کا وقفہ لے کر اپنے سے کچھ دور موجود چیزوں کو دیکھنا چاہئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے