Voice of Asia News

امریکی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے بڑھ گئی

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) امریکی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے بڑھ گئی۔نیو انگلینڈ جرنل ا ف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک مطالعاتی رپورٹ کے مطابق یہ امر اس لئے حیرت انگیز ہے کہ امریکی خواتین میں تمباکو نوشی کی شرح مردوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے۔رپورٹ مرتب کر نے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1970 ء کے بعد سے تمباکو نوشی کرنے والے تمام شہریوں اور 1995ء کے بعد سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے والے تمام افراد کے اعداد شمار کا جائزہ لیا ہے۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے اور اس مرض سے اموات میں کمی ا?رہی ہے لیکن مردوں میں اس کمی کی رفتار تیز اور خواتین میں سست ہے حالانکہ مرد خواتین کے مقابلہ میں زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں مقیم سفید فام اور لاطینی امریکی ممالک سے ترک وطن کرکے امریکا ا نے والی دونوں طرح کی خواتین میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مردوں سے زیادہ پائی گئی ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے میں ناکام رہے ہیں۔

آ

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے