Voice of Asia News

خطرناک بیماریوں میں ورزش بھی ادویات جتنی موثر

لاہور(خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا )طبی ماہرین نے ورزش کو دواؤں کا متبادل قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خطرناک بیماریوں میں ورزش بھی ادویات جتنی ہی موثر اور کارگر ثابت ہوتی ہے۔جسمانی سرگرمیاں نہ صرف فالج جیسے خطرناک مرض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ ذیابیطس اور امراض قلب کے خلاف بھی ایک ڈھال کا کام کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو معمول بنا کر بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے لیکن آج کے تیز رفتار دور میں ورزش کا رجحان کافی کم ہو گیا ہے اور ادویات کو ہی واحد حل سمجھا جاتا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے