Voice of Asia News

دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پینے والوں میں دل کی بیماریوں اور فالج کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس تنظیم کے مطابق ہر سال اس مضر صحت عادت کی وجہ سی 70لاکھ سے زیادہ انسان موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہوتے ہیں، جو خود تمباکو نوشی نہیں کرتے بلکہ صرف سگریٹ پینے والوں کے ساتھ وقت گزراتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بہت سے لوگوں کو ابھی تک یہ علم ہی نہیں کہ تمباکو نوشی سرطان اور کئی دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے