Voice of Asia News

چین نے سائیلنٹ ہنٹر نامی اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار تیار کر لیا،

بیجنگ(وائس آف ایشیا ) چین نے اینٹی ڈرون لیزر ہتھیارتیار کرلیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ چین کی پولی ٹیکنالوجیز کارپوریشن نے نے گذشتہ ہفتے قزاخستان میں منعقدہ نمائش میں یہ سائیلنٹ ہنٹر نامی اینٹی ڈرون ہتھیار پیش کیا جو کہ ہتھیاروں کے نظاموں اور جنگی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں پیش کیا گیا۔اس نمائش میں 55 سے زائد ممالک اور ریجنز کی400 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر متعدد ممالک نے اس ہتھیار کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیااور اس اینٹی ڈرون ہتھیار کی بڑے پیمانے پر طلب دیکھنے میں ا?ئی کیونکہ متعدد ممالک کی پولیس اور فوج نے اس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہتھیار سے پولیس اور انسداد دہشت گردی کا کام کرنے والے اداروں کو بڑی مدد ملے گی۔ اس سائیلنٹ ہنٹر ہتھیار کو یہ ادارے انسداد دہشت گری کے لئے بڑے موثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے