Voice of Asia News

ٹرمپ انتظامیہ مہاجر بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالیسی ترک کرے، حقوق انسانی کونسل

اقوام متحدہ(وائس آف ایشیا ) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل نے مہاجرین سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کی امریکی پالیسی پر شدید تنقید کی ہے۔ اس کونسل کے ترجمان نے امریکا کی میکسیکو سے ملنے والی سرحد پر بچوں کو والدین سے جدا کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بیان کے مطابق خاندانوں کی تقسیم کسی صورت تسلیم نہیں کی جا سکتی۔ مزید یہ کہ بچوں کو قید کرنا کسی بھی طرح ان کے مفاد میں نہیں۔ اقوام متحدہ نے اسے حقوق اطفال کی سنجیدہ خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے