Voice of Asia News

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات کی ہے اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے