Voice of Asia News

جاپان اب بھی فکر مند ،شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے سیارہ خلاء میں بھیج دیا

ٹوکیو (وائس آف ایشیا ) شمالی کوریا کے سربراہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کے باوجود جاپان اب بھی شمالی کوریا کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہے۔جاپان اب بھی فکر مند ،شمالی کوریا کی نگرانی کیلئے سیارہ خلاء میں بھیج دیا-اس بے یقینی کا اظہار جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کی عسکری تیاریوں پر نظر رکھنے کے لئے مصنوعی سیارے کی خلا میں روانگی ہے تاہم یہ سیارہ قدرتی ا فات سے متاثرہونے ولے علاقوں کی تصاویر کیلئے بھی استعمال ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے صدور کی گزشتہ روز تاریخی ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کا معاہدہ بھی ہوا جس کے تحت مشترکہ جدوجہد اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے