Voice of Asia News

گلوکار اپنی گائیکی سے معاشرے کی اصلاح بھی کر سکتا ہے‘عارف لوہار

لاہور (وائس آف ایشیا ) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ گائیکی سے لوگوں میں شعور بیدار کرنا بڑا فریضہ ہے ، عام طور پر ہم صرف گانے کو سننے کی حد تک ہی لیتے ہیں جبکہ میرے نزدیک گلوکار اپنی گائیکی سے ایسے پیغام لوگوں سے پہنچا سکتا ہے جس سے معاشرے میں امن ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء بن سکے۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفی بزرگوں کے صوفیانہ کلام دلوں پر اثر کرتے ہیں اور 65کی جنگ سے لیکر آج تک جتنے بھی ملی نغمے بنے ہیں ان کو سن کر لوگوں کے دلوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی چیز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیتی ہے ۔عارف لوہار نے کہا کہ مستقبل میں ایسے گانے پیش کروں گا جس میں سننے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہو اور جس کے مثبت اثرات معاشرے پر مرتب ہو سکیں اس بات کو میں نے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے