این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا شیخ رشید کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ گزشتہ روز الیکشن مہم شروع کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید کی وائس آف ایشیا سے گفتگو کتے ہو ے کہناکہ اقتدارمیں آکرمیگاپروجیکٹ کی تکمیل کروں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے،مجھے پوری امید ہے کہ میں این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جانے اورچودھری نثار جانے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر الیکشن مہم 2018کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا تھا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل آخری دس روز سائیکل پر اپنی مہم کروں گا اور اس سے وزن بھی کم ہو جائے گا