آرمی چیف نے12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)چیف آف آرمی سٹافجنرل قمرجاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، تمام دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں،6 دہشتگردوں کوعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔تمام دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں۔کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد فورسز پرحملوں میں بھی ملوث ہیں۔سزائے موت پانے وا لے دہشتگرد امام بارگاہ پارا چنار پرحملے میں ملوث تھے۔ان دہشتگردوں میں عاشق خان اور رشید ، میراج سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔ آرمی چیف نے 6دہشتگردوں کوعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دہشتگردوں نے 26سویلین سمیت 34افراد کا قتل اور 133افراد کو زخمی کردیا تھا۔دہشتگرد سکیورٹی اداروں پرحملوں میں بھی ملوث رہے۔۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ احسان اللہ ولد کفایت اللہ کوعدم ثبوت کی بنیاد پربری کردیا گیا ہے۔