Voice of Asia News

امریکی سائنسدانوں کی ’سپر ایکسپلوزو‘ بنانے کی تیاری

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی سائنسدان ایک نئی قسم کے غیرمعمولی دھماکا خیز مواد ’سپر ایکسپلوزو‘ کی تیار ی پر کام کر رہے ہیں جو جلد ہی عرصہ دراز سے استعمال کئے جانے والے نہایت زہریلے مرکب یعنی ٹرائی نائیٹرو ٹولوئن (ٹی این ٹی) کی جگہ لے لے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی تحقیقاتی لیب سائنسدانوں کے ساتھ مل کر لاس ایلاموس نیشنل لیبارٹری میں پھینک کر پگھلا دینے والے نئے مادہ کا استعمال کرکے ٹی این ٹی کی جگہ لینے والا’سپر ایکسپلوزو‘ کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔اہم پیشرفت کے طور پر سائنسدانوں نے اعلیٰ نائٹروجن کا دھماکا خیز مرکب تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مرکب ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ طاقتور ہونے کیساتھ ساتھ ماحول کیلئے کم نقصان دہ بھی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے