Voice of Asia News

گزشتہ مالی سا ل کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 23.95 فیصد کمی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 23.95 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 5.62 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں 9.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز ( او ایم سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018 کے دوران فرنس آئل کی فروخت 71لاکھ 38ہزار 370 میٹرک ٹن تک کمی ہو گئی جبکہ مالی سال 2017 کے دوران فروخت کا حجم 93 لاکھ 48 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ کیاگ یا تھا س طرح مالی سال 2017 کے مقابلہ میں مالی سال 2018 کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 22لاکھ 48ہزار 934 میٹرک ٹن یعنی 23.95 فیصڈ کی کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 84لاکھ44 ہزار 409 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 5.62 فیصد کے اضافہ سے 89لاکھ 48ہزار 160 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی جبکہ پٹرول کی فروخت 66 لاکھ 89ہزار 988 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران 9.11 فیصد کے اضافہ سے 73لاکھ 61 ہزار 120 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے