ایپ’’گوگل ڈائو‘‘ کے ذریعے ایک وقت میں دو موبائل فونز پر سائن ان ہوسکے گا

کیلیفورنیا (وائس آف ایشیا)گوگل کی نئی ایپلی کیشن ’’گوگل ڈائو‘‘ کے ذریعے صارف ایک وقت میں دو موبائل فونز پر سائن ان ہوسکے گا تاہم اس نئی ایپلی کیشن کے حوالے سے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔نئی ایپ سے صارفین مختلف فونز پر ویڈیو کالنگ کی سہولت کے لئے بھی سائن ان ہوسکیں گے۔ 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق دو مختلف فونز پر استعمال ہونے والی ایپ کو مکمل طور پر سائن آوٹ ہوئے بغیر کسی ایک ڈیوائس سے سائن آوٹ کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ صارف کو کرنا ہوگا کہ اس نے کس لنک پر بات کرنی ہے۔