Voice of Asia News

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ ؛پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی (وائس آف ایشیا) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو پہلے ایک گھنٹے کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 95 پوائٹس تک بڑھ گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں صبح 10بجے تک 26,412,970 حصص کا کاروبار ہوچکا تھا جن کی مالیت 45 کروڑ 76 لاکھ 65 ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 جولائی کے روز سپریم کورٹ سے میاں نواز شریف کی نااہلی کے موقعے پر بھی پاکستاناسٹاک ایکسچینج ابتدائی مندی کے بعد مستحکم ہوگئی تھی اور سہ پہر میں اپنے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحانات نمایاں تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے