Voice of Asia News

فخر زمان سال میں 500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

لاہور(وائس آف ایشیا)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اعزازات بھی اپنے نام کررہے ہیں ۔آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے فائنل میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اوپنر فخر زمان نے سال میں 500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے، آسٹریلیا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں فخر زمان نے 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے اور سال میں 500 رنزکا سنگ میل بھی عبور کیا۔سال 2018 میں بھی وہ اس فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ایک سال میں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر وہ تیسرے کھلاڑی ہیں، ویرات کوہلی نے 2010 میں 641 رنز بنائے تھے جو ایک ریکارڈ ہے، اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے فخر زمان کو مزید 125 رنز درکار ہیں، تین ملکی سیریز میں فخر زمان نے 278 رنز بنائے ہیں، جو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک پاکستانی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے