Voice of Asia News

سہ فریقی سیریز ،گلین میکسویل نے سپورٹس مین سپرٹ کی دھجیا ں بکھیر دیں

ہراری(وائس آف ایشیا) آسٹریلوی آل راونڈر گلین میکسویل نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد سے فائنل میں شکست کے بعد ہاتھ نہیں ملایا ۔ہرارے میں سہ فریقی ٹی 20ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے فخر زمان کے 91اور شعیب ملک کے ناٹ آوٹ 43رنز کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کو 6وکٹ سے شکست ے دی۔سہ فریقی ایونٹ میں شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل کی طرف سے ایک اور برا رویہ دیکھنے میں آیا ،جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔آسٹریلوی آل رانڈرمیکسویل جن کی وجہ شہرت جارحانہ بیٹنگ بھی ہے، نے میچ ختم ہونے کے بعدپاکستانی کپتان سرفراز احمد سے جان بوجھ کر ہاتھ نہیں ملایا۔ان کی اس غیر اخلاقی حرکت کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا ،جس پر اب ہرطرف سے آسٹریلوی کھلاڑی کو تنقید کا سامنا ہے اور کہا جارہا کہ ہارنے پر اتنا غصہ درست نہیں ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے