Voice of Asia News

آزاد لڑکی ہوں پیسے کی طاقت پر یقین ہے ‘ اداکارہ کنگنا رناوت

ممبئی(وائس آف ایشیا)بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ ایک آزاد لڑکی ہیں جوکہ پیسے کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ اپنی زندگی پر خود مختار ہیں اور اپنا مستقبل محفوظ کرسکتی تھیں لیکن وہ سب کے لئے سوچتی ہیں۔وہ ان فلسفیانہ باتوں پر یقین نہیں رکھتیں کہ پیسہ سب کچھ نہیں، یہ کسی بھی طرح درست نہیں کیونکہ دولت سے ہر چیز نہیں خریدی جاسکتی لیکن بہت کچھ حاصل ضرور کیا جاسکتا ہے۔کنگنا نے کہا کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں پہلے اس میں خود کو ترجیح دیتی ہیں، پیسے کی بدولت ہی ان کی زندگی میں بھی سکون آیا ہے زندگی میں جو آسائشیں بھی حاصل کی ہیں اپنی محبت اور پیسے کی بدولت کی حاصل کی ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے