Voice of Asia News

بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ‘بانڈی پورہ میں ایک خاتون جاں بحق

سرینگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو ہندوارہ کے علاقے ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہیدکیاگیا ۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو ایک مقابلے میں قتل کیاگیا ۔تاہم مقامی افراد نے فوج کے دعوے کو مستر د کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوان کو بلا جواز طورپر ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔ بھارتی فوج کے ترجما ن آر کے پانڈے نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں فوجی کارروائی جاری ہے ۔ یاد رہے کہ 29جون کوبھارتیفوج نے تین نوجوانوں کو ایک مقابلے میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔تاہم بعد ازاں ثابت ہوا تھا کہ تینوں نوجوانوں کو فوج نے حراست کے دوران شہید کیاتھا۔شہید نوجوان مدثر احمد بٹ سمیت تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے اپنے بیٹوں کی میتیں ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہیں فوجیوںنے جعلی مقابلے میں شہیدکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر دفن کردیا ہے ۔ادھر ضلع بانڈی پورہ کے علاقے شاہ گنڈ سنبل میں اتوار کی شب نامعلوم حملہ آوروںنے ایک گھر میں زبردستی داخل ہوکر 45سالہ شکیلہ بیگم کو تیز دھار ہتھیارسے زخمی کردیا ۔شکیلہ بیگم بعدازاں سرینگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔ مرحومہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکن عبدالماجد ڈار کی اہلیہ تھیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے