Voice of Asia News

آنکھیں خوبصورت بنانے کے 10 سیکرٹ

لاہور(وائس آف ایشیا)آج کے ٹپس کارنر میں آنکھوں کے حوالے سے چند کار آمد ٹوٹکے اور ورزشوں کا ذکر ہے آزما کر دیکھیے آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہو جائیں گی۔

 

 

٭ کھانا کھا کر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کے لئے مفید رہتا ہے۔

٭ شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کم زور ہو جاتی ہے۔

٭ مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لئے نقصان دہ ثابت ہو تا ہے اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے۔

٭ آنکھیں جھپکے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے۔

٭سر پر بار بار کنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہو جاتی ہے۔

٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا اثر انداز ہو سکتا ہے ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا ، آنکھوں کے لئے نقصان دہ البتہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے۔

٭ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے۔

٭ پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر پڑھنا بینائی کو تباہ کر دیتا ہے۔

٭کھیرے کے پتلے پتلے قتلے کاٹ کر آنکھوں پر پانچ سے دس منٹ رکھیں تھوڑی دیر بعد قتلے ہٹا کر آنکھیں سادے پانی سے دھو لیں ۔ آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے یہ نسخہ بہترین ہے۔

٭ صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

٭خالص شہد آنکھوں میں لگانے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔

٭ پانی ابال کر ٹھنڈا کر لیں اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں۔

٭ نیم گرم دودھ روئی میں بھگو کر چند منٹ آنکھوں پر رکھیں پھر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ آنکھوں میں قدرتی چمک اور خوبصورتی آ جائے گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے