Voice of Asia News

چین سرسبز اور خوبصورت دنیا کے لئے اپنا کردار بخوبی نبھانے کو تیار ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ(وائس آف ایشیا) چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف اور خوبصورت دنیا کیلئے چین اپنا عظیم کردار ادا کرتا رہے گا،،چین نے اپنے تحفظ ماحولیات کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں،صاف پانی سرسبز و شاداب پہاڑیوں اور قدرتی مناظر کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کیں ہیں، سوئٹزر لینڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملکی سطح پر ماحول کو خوبصورت بنایا ہے ایسا ہی چین کرے گا، چینکو کبھی تیز رفتار ترقی کرتے نہیں دیکھا لیکن آج یہی حقیقت ہے۔صدر شی نے سالانہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس سال چین ماحولیاتی معاشرے میں تبدیلی کے لحاظ سے ترقی کریگا اور ایک عالمی ماحولیاتی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریگا۔

چین بین الاقوامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تحفظ کے ایجنڈی2030 کے بہتر صاف اور خوبصورت ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔کانفرنس میں 2400سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔

جن میں 30ممالک اور علاقائی نمائندئوں نے اس تنطیم کو بین الاقوامی سطح پر سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔3 روزہ کانفرنس کے 7اجلاس ہوں گے جن میں10سیشن مرکزی خیال پر،5بین الاقوامی ورکشاپس اور بین الاقوامی مشاورت کے سیشن پر مشتمل ہوں گے۔ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ایک فورم بین الاقوامی تعاون کو بھی اپنے ایجنڈے میں رکھتی ہے۔ چین اور سوئزلینڈ مذاکرات 2014سے سالانہ منعقد کئے جا رہے ہیں دوطرفہ مہمانان گرامی ٹیکنالوجیکی جدیت کیلئے تعاون کر رہے ہیں ۔نائب گورنر گائی ژوہو لویانگ زینگ نے کہا کہ سوئز لینڈ کافی عرصہ سے ماحولیاتی ترقی میں تعلقات پر توجہ دے رہا ہے اور اس سلسلہ میں اس نے کامیابی بھی حاصل کی ہے، اپنے ملک کو پہاڑیوں کو خود ہی اپنی مدد سے سرسبز و شاداب کیا ہے۔ گائی ژو کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سوئٹزرلینڈ سے چین اس سلسلہ میں تعائون کو بڑھائیگا۔آئس لینڈ کے صدر اولفر گرمسن نے کہا کہ فورم کو سرسبر چین کی ترقی نے متاثر کیا ہے۔ماضی میں ہم نے کبھی چین کو اس تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے نہیں دیکھا،لیکن آج یہی حقیقت ہے چین لی شان کائونٹی کے غربت مکائو ادارے کے ڈائریکٹر لی جیلین نے کہا ہے کہ صاف پانی،،سرسبز و شاداب پہاڑیاں، ماحولیاتی تحفظ رکھے انتہائی اہم ہیں اب چین کا مقصد ماحول کو خوشگوار بنانا ہے،،چینکی ترقی سیاحت گواہ ہے کہ چین نے ماحولیاتی تحفظ کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں اور ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے