Voice of Asia News

امریکا کی پشاور خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) امریکا نے  پشاور  میں کارنر  میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتحانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے ہوا، جس کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 75 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

ہارون بلور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، ان کی شہادت کے باعث پی کے 78 پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 دسمبر 2012 اے این پی کے رہنما بشیر احمد بلور کو شہید کیا گیا تھا، اس سانحے میں عوامی نیشنل پارٹی رہنما سمیت 9 افراد شہید ہوئے تھے۔

 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے