Voice of Asia News

خواتین اپنے ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی بنانا چا ہتی ہیں

لاہور(وائس آف ایشیا)خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی خوبصورت نظر آنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ خوبصورت نظر آنے کے پیچھے لوگ بہت زیادہ جتن بھی کرتے ہیں اور اکثر لوگ یہ جتن صرف چہرے پر ہی کرتے رہتے ہیں۔خوبصورتی صرف چہرے تک ہی محدود نہیں ہوتی، بلکہ ہاتھ اور پاؤں کا خوبصورت نظر آنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔بعض لوگ صرف چہرے پر ہی وجہ دیتے ہیں اور پاؤں کو خوبصورت بنانے کا خیال ان کو رہتا ہی نہیں ہے۔جس کے باعث صرف ان کا چہرہ ہی چمکتا رہتا ہے اور پاؤں چہرے کے بالکل برعکس نظر آتے ہیں۔

پھٹی ایڑیاں، پاؤں پر داغ دھبے، دھوپ سے پاؤں کا رنگ خراب ہوجانا، ان تمام باتوں کے باعث پاؤں بہت بے رونق لگنے لگتے ہیں اور پھٹی ایڑیوں کے باعث تکلیف الگ برداشت کرنی پڑتی ہے۔

اکثر لوگ خوبصورتی کا اندازہ پاؤں کے ذریعے لگاتے ہیں، ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ اگر خاتون کے پاؤں خوبصورت ہیں تو اس کا مطلب خاتون کوخوبصورت لوگوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

لہذا، آج ہم آپ کو پاؤں کو خوبصورت اور نرم و ملائم بنانے کے حوالے سے چند ٹپس شیئر کریں گے، جس سے آپ کے پاؤں بے حد خوبصورت اور دلکش نظر آئیں گے۔

اکثر اوقات پاؤں کی جلد سخت ہوجاتی ہے، وہ جلد کے ڈیڈ سیل ہوتے ہیں۔ جس کے پاؤں میں خون کا دورانیہ روک جاتا ہے اور پاؤں سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

نہانے کے بعد یا پاؤں کا کافی دیر پانی میں بھگونے کے بعد ڈیڈ سیل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔چونکہ پانی میں جلد کو نرم بنا دیتا ہے اور نرم جلد سے ڈیڈ سیلز باآسانی نکل جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اپنے پاؤں پر روزانہ ناریل کے تیل سے مساج کریں،ناریل کے تیل سے بھی جلد سے ڈیڈ سیلز ختم ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے ساتھ روزمیری لائم بلاسم اور زیتون کے تیل کو مکس کرکے پاؤں پر لگائیں، اس سے آپ کے پاؤں نرم اور داغ سے پاک ہوجائیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے