Voice of Asia News

انوشکا شرما کا پہلا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا بولنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں جنرل منیجر مادام تسائو میوزیم سنگا پور ایلکس وارڈ کا کہنا ہے کہ اداکارہ انوشکا شرما پہلی اداکارہ ہیں ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کا لوگوں کے ساتھ باتیں کرنے والا مومی مجسمہ سنگا پور کے مادام تسائو میوزیم میں رکھا جائے گا۔ انہون نے کہا کہ ہمیں انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں کیونکہ انوشکا کو نوجوانوں میں بے حد مقبولت حاصل ہے۔ انوشکا شرما فلم ’’زیرو‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے