Voice of Asia News

تارکین وطن غیر قانونی طور پر امریکا نہ آئیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر امریکا نہ آئیں۔بد ھ کو وائٹ ہاوس میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس مسئلے کا حل ممکنہ تارکین وطن کو یہ بتانا ہے کہ انہیں غیر قانونی کے بجائے قانونی طور پر امریکا آنے کی کوشش کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے یہ بات ایک ایسے وقت پر کہی جب امریکی عدالتوں کی طرف سے ٹرمپ انتظامیہ کی تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی پالیسی کے خلاف ایک سے زائد فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔گزشتہ روز بھی ایک وفاقی عدالت کے جج نے غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر امریکا آنے والے بچوں کو طویل مدت کے لیے حراستی مراکز میں رکھنے کی حکومتی پالیسی مسترد کر دی تھی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے