Voice of Asia News

باغیوں نے لاذقیہ میں اسد حکومت کے حامی40 فوجی ہلاک کر دیئے

دمشق (وائس آف ایشیا ) شامی باغیوں نے اسد حکومت کے حامی 40 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بد ھ کو شامی حالات پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم سیریئن آبزرویٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ العتیرہ نامی گاؤں میں حکومتی دستوں اور اس کے اتحادیوں کے 27 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں اور ان میں 8 افسران بھی شامل ہیں،باغیوں نے اس دوران العتیرہ پر قبضہ بھی کر لیا ہے،ایک اور کارروائی میں اسد حکومت کے حامی دستوں کے مزید 40 جنگجو زخمی اور 6 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔ العتیرہ ترک سرحد کے قریب الاذقیہ نامی صوبے میں واقع ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے