Voice of Asia News

اسکارف کی بے حرمتی پر ایرانی خاتون کو 20 سال قید کی سزا

تہران (وائس آف ایشیا)ایران کے مشرقی علاقے میں مقیم ایک خاتون کو اسکارف کی بے حرمتی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق 42 سالہ شاپارک شجاریزادی کی گزشتہ روز ایک وڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ احتجاج کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے ٹریفک آئی لینڈ پر اپنے سر سے اسکارف اتار کر اسے چھڑی کے کنارے پر لپیٹ کر لہرا رہی تھی۔شجاریزادی کو فروی میں گرفتار کرلیا گیا تھا،تاہم وہ اپریل کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے روپوش ہیں۔شجاریزادی نے اپنی ذاتی ویب سائٹ پر لکھا کہ انہیں اسکارف کی مخالفت کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے