Voice of Asia News

ویانا اجلاس عالمی سطح پر امریکہ کی گوشہ نشینی کا باعث ہے ، ایرا ن

تہران (وائس آف ایشیا ) ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس سے بخوبی واضح ہو گیا کہ عالمی سطح پر امریکہ گوشہ نشین ہو گیا۔بد ھ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون خصوصی اور اعلی ایرانی سفارتکار سید عباس عراقچی نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شریک عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے جوہری معاہدے پر قائم رہنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ اقتصادی تعاون بشمول تیل، بینکاری، ٹرانسپورٹیشن، جہاز رانی اور انشورنس کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا،اعلی ایرانی سفارتکار اور جوہری مذاکراتی ٹیم کے رکن نے کہا کہ ویانا میں حالیہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی نشست میں ایران اور اس کے اقتصادی پارٹرنرز کے درمیان ڈالر کے بغیر تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،سید عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اختتامی بیان جوہری معاہدے کے تحفظ کیلئے ایک سنگ میل تھا اور اس نشست سے عالمی سطح پر امریکی تنہائی واضح نظر آگئی،عراقچی نے کہا کہ اگر مغربی فریقین کی جانب سے ایرانی مفادات کو تحفظ فراہم نہیں ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے