Voice of Asia News

برازیل کے دفاعی کھلاڑی نسلی امتیاز کا نشانہ

ریوڈی جنیرو (وائس آف ایشیا) برازیل کے دفاعی کھلاڑی نسلی امتیاز کا نشانہ، برازیلین فٹبال فیڈریشن نے شدید مذمت کی ہے۔برازیلین کھلاڑی فرنانڈینہو کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیوں اور نسلی امتیاز کا نشانہ بنانے پر برازیلین فٹبال فیڈریشن نے شدید مذمت کی ہے۔ فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں بلجیئم کے خلاف دفاعی کھلاڑی نے ہیڈر کے ذریعے پہلا اون گول کیا تھا، جس پر برازیلین شائقین انسٹاگرام پر فرنانڈینہو اور ان کے خاندان کو نسلی امتیاز کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ برازیلین فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑی کی حمایت کرتے ہوئے ان کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے