Voice of Asia News

دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، ہیوگو للورس

ماسکو (وائس آف ایشیا)فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہیوگو للورس نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، ہیوگو للورس نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہے، انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں کوئی بھی حریف ہوا شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرینگے۔بیلجیئم کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیوگو للورس نے کہا کہ وہ اس موقع پر بیلجیئم کے خلاف ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہیں تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بناکر کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے